ایک ملاقات ضروری ہے۔۔۔۔دوستوں کے لئے ۔۔۔۔۔۔

بہت دنوں سے کچھ لکھ نہیں پایا۔۔۔آج لکھنے کی یاد میں لکھ رہا ہوں۔۔۔۱۲ مئی کے بعد ایسا کچھ نہں لکھا کہ جسے لکھنا کہہ سکوں۔۔۔کچھ مصروفیات ایسی رہی اور کچھ جذباتی زندگی میں ایسے جھکڑ چلے کہ نوک قلم پر قفل خاموشی کو کھولنے کی کوشش بھی نہ کی۔۔۔تحریک انصاف ہار گئی اور نواز شریف اور اس کے حامیوں کی حکومت آ گئی۔ ۔۔۔ہمارے ایسے سسٹم میں سچ اور انصاف کے بل پر جیتنا کافی مشکل ہوتا ہے۔۔یہاں نظام اوپر سے تبدیل ہوتے ہیں۔۔ ہر چڑھتے سورج کے پجاری پرانے آقاوں کو بہترین گردانتے ہیں۔۔۔۔۔۔اس میں کچھ حیرانی نہیں کہ طاقتور ٹولہ پھر غالب آگیا۔۔۔۔نیا تو تب ہوتا کہ کچھ نئے لوگوں کو اپنی سی کرنے کا موقعہ ملتا۔۔۔۔۔۔
کچھ اس لئے بھی لکھ نہیں پایا کہ جذبات کے اظہار کو ایک نئی زبان مل گئی ہے۔۔۔پچھلے ایک دو ماہ سے تحریک انصاف کے انصاف ریڈیو پر پروگرام کی وجہ سے جو سوچ بھی اظہار چاہتی تھی پرواز کر جاتی تھی اور جب سے دوستوں نے ایک نئے ریڈیو جذبہ ریڈیو کا آغاز کیا ہے تو بول بول کر ساری سوچیں اور جذبات خرچ کر بیٹھتا ہوں اور لکھنے کی مشقت کرنے کو دل ہی نہیں چاہتا۔۔۔کیونکہ ریڈیو میں جو ذہن نے سوچا وہ آپ سے کہہ ڈالا لیکن یہاں سوچوں کو اردو کی عبارت میں ڈھالنا جان جوکھوں کا کام دکھائی دیتا ہے۔۔۔۔
لیکن پھر بھی گاہے گاہے اس مشقت کی کوشش کروں گا۔۔۔آپ کو دعوت سے آپ ہمارے جذبہ ریڈیو کی محفل کا حصہ بنیں۔www.jazbaradio.com,

 آپ ہمارے پروگرام میں سکائپ کے ذریعے کال بھی کرسکتے ہیں جس کا ایڈریس ہے۔۔۔ jazbalive

 ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔کہنا یہ ہے ملاقات ضروری ہے خواہ وہ ہوا کے دوش پر ہو یا الفاظ کی زبان میں۔۔۔۔۔۔
نوٹ۔میں اور ناطق رضا نوٹنگم یوکے سے پاکستان کے رات بارہ سے ایک بجے ایک بزم سجاتے ہیں۔۔۔۔امید ہے کہ ہماری اس محفل کا حصہ بنیں گے۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں