اردو بلاگرز ایسوسی ایشن ایک خاکہ اور خیال

گذشتہ دنوں اردو بلاگرز کی منتخب تحاریر پر کام کرنے کا اتفاق ہوا، اس دوران  شدت سے ایک ایسوسی ایشن کی کمی محسوس کی گئی۔ افسوس بھی ہوا کہ اتنے خوبصورت لوگ کسی نظم کو قبول کرنے کے خواہشمند ہی نہیں۔ ایک ایسوسی ایشن سے اکثر کے ذہنوں میں کسی سیاسی جماعت کا سا تاثر ابھرتا ہے اس لئے اکثر دوست بات سنے بغیر ہی انکار میں سر ہلا دیتے ہیں۔ میں اپنے بلاگر دوستوں کے سامنے چند گذارشات رکھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے ہے اس کو پیلی آنکھوں سے نہیں دیکھا جائے گا ۔

کسی سیانے نے کہا تھا کہ دور تک چلنے کی آس ہو تو اکھٹۓ چلو، تنظیم کی اہمیت میں کتابیں بھری پڑی ہیں، جدید سماجی سانئس بھی ہم خیال لوگوں کے پریشر گروپ کی شدت سے حامی ہے۔ اس لئے میں اس پر دلائل باری کرنے سے گریز کرتے ہوئے ان کاموں کی طرف آنا چاہتا ہوں جو ہم مل کر کر سکتے ہیں۔
1۔ ایک سہہ ماہی آن لائن بلاگر میگزین
2۔ انٹرنیٹ پر لکھنے والوں کے حقوق کا تحفظ
3۔ سچ لکھنے پر استحصال کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ کھڑے ہونا
4۔ بلاگنگ کی پراڈکٹ ڈویلپمنٹ، یعنی بلاگ لکھنے والوں کو مالی فائدہ پہنچنے کی سبیل پیدا کرنا
5۔ تعمیراتی منصوبوں جیسے آن لائن اردو ڈکشنری جیسے منصوبوں پر باہمی مدد
6۔ ای بکس اور آڈیو بکس کی ترویج اور لوگوں کو ایسی مصنوعات خریدنے پر مائل کرنا
7۔ ایک دوسرے کی بلاگنگ کی حوالے سے مدد، نئے لکھنے والوں کی مدد کرنا، گائیڈ کرنا۔ ایک دوسرے کو پرموٹ کرنا


اس کے علاوہ بھی بہت سے خیالات میرے ذہن میں جن کو تصویر کیا جا سکتا ہے، یہ وقت کی ضرورت بھی ہے، ہم ایک دوسرے کی صلاحیتوں کے قاتل بننے کی بجائے ایک دوسرے کے دست وبازو بن سکتے ہیں، عمر بنگش کی رحمتہ للعالمین پراجیکٹ، علی حسان کا پرندوں جانوروں والا پراجیکٹ، اور بے شمار پراجیکٹس ہماری بے اعتنائی کا شکار ہیں، ہم انہیں ایک فقرہ اور ایک لائک دینے کے قابل بھی نہیں سمجھتے۔ ایسوسی ایشن ممبران کو پابند کرے کہ وہ کسی نہ کسی صورت بلاگنگ کے لئے حصہ دار ہوں، ہم تیس لوگ اگر ایسے اچھے پراجیکٹس کو پروموٹ کر یں تو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

اب تنظیم کیسے بنائی جائے، میری رائے میں پہلے مرحلے میں ہم ایک مشاورتی کمیٹی بنا لیں جس میں سب میں ہر طرح کی بلاگنگ کرنے والے دوستوں کو شامل کیا جائے، اس کو علاقائی ٹچ بھی دیا جا سکتا ہے۔

کراچی کے دوست دو احباب کو چن لیں، لاہور کے احباب دو افراد کو چن لیں، ملتان ، اور اسی طرح ہر ڈویژن کو ایک ایک نمائندہ رکھنے کی اجازت دی جائے،

یا آپ کے ذہن میں کوئی اور منصوبہ ہو تو بتائیے۔

جیسے اگر میں ایک خاکہ بناوں تو مجلس مشاورت کچھ ایسی ہو گی ۔

کراچی اور سندھ
۔شعیب صفدر گھمن، اسد اسلم، فہد کیہر، کاشف نصیر ، عامر ملک۔۔۔۔۔۔۔۔مزید

پنجاب
ریاض شاہد، ایم بلال ایم، علی حسان، نجیب عالم ، ساجد شیخ۔۔۔۔۔۔مزید۔

کے پی کے

عمر بنگش، ،،،،،،

اسلام آباد ،
اسلم فہیم، ۔۔۔۔۔
بلوچستان
میر ی ذاتی آشنائی نہیں..راہنمائی کریں۔

خواتین نمائندگی

نسرین غوری، ثروت ع ج۔

بیرون ملک نمائندگی

سعودی عرب
کوثر بیگ
جاپان
خاور، سید یاسر
چائنہ
سلیم
اٹلی
راجہ افتخار
ڈنمارک
رمضان رفیق


ہر جگہ ناموں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ نام فرضی ہیں، کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقی ہو گی ۔۔۔۔۔

آپ کی آرا کا انتطار ہے،

اردو بلاگر ایسوسی ایشن کے نام سے ایک گروپ پہلے سے بھی فیس بک پر موجود ہے ، جسے محترم ریاض شاہد صاحب نے تخلیق کیا ہے، اس کو ہی وسعت دی جا سکتی ہے، بلاگر میگزین کو منظر نامہ سے ہی چلایا جا سکتا ہے۔۔۔۔جو بھی آپ سمجھتے ہوں براہ کرم کھل کر اظہار کیجئے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں