ناشتہ کرنے کے لئے فریج کا جائزہ لیا ، کسی دوست کی طرف سے آیا ہوا مچھلی کا سالن، کچھ کل کی بچی ہوئی روٹی اور انگریزی والی بریڈ کے سوا کچھ نہ تھا، روٹی کو پانی لگا کر گرم کیا، اور سالن کے ساتھ کھانے لگا تو دل میں ایک گلہ سا آ گیا کہ گھر سے اتنی دور پیسے کمانے آیا ہوں، یہاں یہی سوکھی روٹیاں مقدر ہوگئی ہیں، ابھی گلہ کچھ تصویر بھی نا بنا پایا تھا کہ گذشتہ رات میکڈونلڈ کے ویسٹ بن سے برگر کے ٹکڑے نکال کر کھانے والا شخص یاد آ گیا۔۔۔دل نے فورا کہا۔۔۔شکر الحمد للہ ۔۔۔اے مالک تو نے لاکھوں کروڑوں سے بہتر حال میں رکھا ہوا ہے۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں