میرے گھر کی ٹیوب لائٹ سے کسی کو کیا دل چسپی ہو سکتی ہے، نہ ہی پی کے فلم کے ٹیپ ریکارڈر کی طرح بجتی بھی ہے اور چھپاتی بھی ہے، نہ ہی کسی پری وش کے ہاتھوں سے چھوا ہوا خوش رنگ رومال کا ٹکڑا، بس ایک عام سی ٹیوب لائٹ جس کا کام کسی بٹن کے اشارے سے چل پڑنا اور بجھی رہنا، ایک سال پہلے کچھ دوست ملنے آئے تو کہنے لگا، روشنی کچھ کم ہے، ٹیوب لائٹ کیوں نہیں لگاتے، میں نے کہا لگا کیوں نہیں دیتے، انہوں نے کہا ٹیوب لائٹ لے آئیے ، اور ہم اسی وقت گئے ، بازار سے ٹیوب لائٹ خریدی، اور ایک کوشش ہوئی کہ ٹیوب لائٹ دیوار پر لگا دی جائے، مگر کچھ تاروں کو ملانے کا مسئلہ ہوا، ٹیوب لائٹ لگ نہ پائی، دوست رخصت ہوئے تو ٹیوب لائٹ اسی طرح میرے کمرے کی دیوار کے ساتھ پڑی رہی، نجانے اس حالت میں اس کا وقت کیسا گذرا ہو گا، بالکل بجھی ہی رہتی تھی۔۔۔۔۔کچھ دنوں بعد میں نے سوچا کہ پتا نہیں کب یہ جگمگائے گی اس لیے دکان پر جا پیک شدہ نئی ٹیوب لائٹ کے ساتھ بدلوا لایا، کچھ دس گیارہ مہینے یہ پیک شدہ ٹیوب لائٹ میرے کمرے میں پڑی رہی ، کچھ ایک آدھ مہنیہ پہلے کچھ دوست ملنے آئے تو پیک شدہ ٹیوب لائٹ کو پھر سے کھول ڈالا اور اس کو دیوار پر ٹانکنے کے منصوبہ کو پھر سے مہمیز دی، اس پیک کو کھولنے کے بعد روشنی کے خواب دکھانے کے بعد وہ دوست بھی چلے گئے، لیکن ٹیوب لائٹ بدستور دیوار کے ساتھ پڑی رہی، آج تقریبا سوا سال بعد ایسا موقع آیا ہے کہ بجھی ہوئی ٹیوب لائٹ دیوار پر سج چکی ہے، میں گھر پر نہیں تھا، کچھ مہربان دوستوں نے میرے گھر میٹ سے دروازہ کھلوا کر ٹیوب لائٹ کو دیوار پر ٹانک بھی دیا اور اس کو ایک بٹن سے باندھ بھی دیا، بٹن دبائیں تو چلتی ہے، پھر دبائیں تو بھجتی بھی ہے۔۔۔۔۔نجانے اس بے چاری نے بھجی ہوئی زندگی کیسے گذاری ، لیکن آج تو خوشی سے میری دیوار پر جگمگائے جا رہی ہے، اس کمرے میں قریبا دو سال کا وقت گذرا، ایک ٹیبل لیمپ اور سٹینڈنگ لیمپ اس کمرے کو روشن کیا کرتے تھے، لیکن آج ٹیوب لائٹ کیا جلی، سب دیگر روشنیاں ماند پڑ گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیوب لائٹ لگانے کا خواب محترم عاصم ریاض صاحب نے دیکھا، اس خواب میں رنگ بھرنے والے رانا ندیم صاحب تھے،پھر جناب اسلم صاحب اور رانا ندیم نے اس مقصد کی آب یاری کا بیڑا اٹھایا اور آج میرا جگمگاتا کمرا رائے مدثر کھرل اور رائے مظفر کھرل کا شکریہ ادا کر رہا ہے جنہوں نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیاہے۔۔۔۔۔دوستو۔۔۔ٖغم کی رات کتنی ہی لمبی کیوں نہ اس کی سحر ضرور ہوتی ہے۔۔۔۔۔ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اور میرے دوست اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوئے، یہ سب آپ کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔۔۔۔پس ثابت ہوا کہ اچھے دوست آدمی کے ساتھ ہوں تو کبھی نہ کبھی آپ کی زندگی میں روشنی آ ہی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ
بہت سے دوست اس تاریخی ٹیوب لائٹ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بیس مارچ کے بعد زیارت عام کا ازن دیا جائے گا۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں