مسلمان کہاں بستے ہیں ـ


ان مسلمانوں کا متلاشی ہوں جنہوں نے سلامتی کے معنی کو پا لیا، حقوق العباد کی عبادت کو نصب العین جانا، معاملات دین دنیا میں اللہ کی رسی کو تھام کر صراط مستقیم پر چلتے رہے۔۔۔۔وعدے کے پکے، لین دین میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تھے، بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت رکھتے تھے، اپنے حسن سلوک سے دشمنوں کے دلوں میں گھر کر لیتے تھے،
ایک تصویر کا خاکہ سا ملتا ہے، تشریح میں لکھے گئے ہزاروں صفحات، کے بعد جو انسان اردگرد تفسیر کی صورت بکھرے پڑے ہیں، ان کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے ۔۔۔کہ مسلمان صرف کتابوں میں بستے ہیں۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں