منتخب بلاگز پر مشتمل کتاب کی اشاعت کا منصوبہ

ہمارے کچھ کالم نگار دوستوں نے اپنے منتخب کالموں کا مجموعہ بنام کالم پوائینٹ چھاپا تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ ایسا ہی ایک مجموعہ منتخب شدہ بلاگز کا بھی چھاپا جانا چاہیے۔ سو ہم نے ایک پوسٹ اردو بلاگرز کے گروپ پر ڈالی جسے اکثر دوستوں کی پسندیدگی کی سند حاصل ہوئی۔
ہمارے محترم بلاگز مصطفے خاور صاحب نے اس آئیڈیا کو مزید تقویت دی اور میں آپ سے درخواست کرنے کے قابل ہوا کہ اس متوقع کتاب کے لئے اپنی حکمت عملی آپ کے سامنے رکھ سکوں۔


کتاب کا نام۔۔۔۔۔۔۔
تجویز کریں۔ میرے خیال میں۔۔۔۔۔پاکستان میں بلاگنگ، یا پاکستانی بلاگرز۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





کتاب کے مندرجات۔ 

پاکستانی یا اردو لکھنے والے بلاگرز کی نمائندہ تحاریر۔




کتاب کا فارمیٹ


بلاگر کا مختصر تعارف۔ .تعارف کا نمونہ آخر میں۔

ایک  یا دو منتخب شدہ بلاگ۔




کتاب کا مقصد 


 کتاب پڑھنے والے طبقہ سے  بلاگنگ متعارف کروانا
بلاگرز کی صلاحیتوں کی عوامی رونمائی
نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی
بلاگرز کو صحافتی اداروں اور کمیونٹی سے متعارف کروانا




بزنس ماڈل 


کتاب نان پرافٹ کی بنیاد پر چھاپی جائے گی۔ جو بلاگرز اپنا بلاگ چھپوانا چاہتے ہوں۔ وہ اپنا حصہ بقدر جثہ ڈال سکتے ہیں۔ کم از کم حصہ ایک کتاب کا خرچ ہو سکتا ہے۔ آپ ایک سے زیادہ کتابوں کاخرچ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ یہ کتابیں چھاپنے کے بعد آپ کو دے دی جائیں گی ۔ آپ اس کو بیچیں یا تحفہ دیں یہ آپ پر منحصر ہے۔



مارکیٹنگ 

آن لائن ، ذاتی اور بذریعہ سٹاکسٹ



منصوبہ بندی 


کتابوں کا ایک بڑا حصہ عوامی لائیبریریز، فیصلہ ساز اداروں، عوامی نمائیندوں، میڈیا کے نمائیدوں، اخباری مدیران کو پیش کیا جائے گا تاکہ لوگ بلاگزر کی تحاریر اور اسلوب سے آشنا ہو سکیں۔

کتاب مرتبین

رمضان رفیق
مصطفے خاور
مددگار اول
مددگار دوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا 
اردو بلاگرز؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تعارف کا نمونہ 

  نام   محمد رمضان رفیق 

بلاگ کا عنوان  تحریر سے تقریر تک

تعلیم   ایم ایس سی آنرز ایگریکلچر

صحافتی عہدہ کوآرڈینیٹر پی یو ایف سی ڈنمارک 

مطبوعہ کتب ۔ تحریر سے تقریر تک، بیسکس آف ایگریکلچر، پاکستان ایگریکلچرل آوٹ لک، فلورا آف جناح گارڈن لاہوز۔ 


کالم اور بلاگز  ۔ http://tehreer-say-taqreer-tak.blogspot.dk/

رابطہ نمبر 0045/42784084 
ای میل ramzanrafique@hotmail.com  

کیو آر کوڈ۔

نوٹ۔ آپ اپنا تعارف کسی بھی منفرد انداز سے کروا سکتے ہیں۔ لیکن مختصر ہونا شرط ہے۔

اپنے دو منتخب شدہ بلاگز، معہ تعارف اور تصویر مورخہ 20 دسمبر دوہزار پندرہ تک میرے ای میل ایڈریس ramzanrafique@hotmail.com  پر ارسال کر دیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں