کہتے ہیں کہ ایک تصویر سینکڑوں لفظوں کا مافی الضمیر بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔۔چھبیس فروری بروز اتوار میاں چنوں بازار کی اس گلی کی رونق آپ کے سامنے ہے۔ شہر میں شادیوں کا موسم ہے اور عورتوں کے لباس سے متعلق جزئیات کا یہ بازار مہنگائی اور اس کے ثمرات کی ایک چھوٹی سی تصویر ہے۔۔۔۔۔اس کہانی کا راوی بھی ان تصاویر میں موجود ہے جس کی آنکھیں گاہکوں کے درشن کو ترس گئی۔۔۔۔مجھے ایک سرخ رنگ کا فیتہ خریدنا تھا۔۔۔اور دکاندار کے پاس پانچ سو روپے کھلے نہ تھے جن کی تلاش میں وہ اس گلی کے کونے تک گیا اور بالآخر سات آٹھ منٹ کی تلاش کے بعد کامیاب ہو گیا۔۔۔۔۔۔یاد رہے کے یہاں چھٹی کا دن جمعہ ہے۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں