،ابھی اس ٹورنامنٹ سے واپس آیا ہوں جو پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کی کاوشوں سے کوپن ہیگن میں کھیلا گیا،کرکٹ سے میری دلچسپی اپنی باری کی حد سے زیادہ کی نہیں ہے ، لیکن پھر بھی پاکستان کی گلیوں میں دھول مٹی سے لپٹا ہوا یہ کھیل ایک بڑے ہال کے لکڑی والے فرش پر دیکھ کر بھی ویسی ہی خوشی ہوئی ، شاید اس کھیل میں کوئی اپنا پن ہے، یا شاید ان لوگوں میں کوئی اپنا پن تھا جو اس کھیل کا حصہ تھے ، کچھ ایسی خاص بات ضرور تھی۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس خوبصورتی کی اس جہت تلاش میں گم رہا جو اس سارے ماحول کا حصہ تھی ۔۔۔۔۔اس سارے ماحول پر ایک خیال بڑا غالب رہا ۔۔۔وہ تھا نئے پرانے لوگوں کا مل بیٹھنا۔۔۔۔۔تحریک نے بڑی خوبصورتی سے نئی نسل کو پرانی نسل کی نظروں کے سامنے لا بٹھایا تھا۔۔۔۔وہ قربت جس کا میں ہمیشہ سے خواہاں رہا ہوں کہ ہمارے پاکستانی اکھٹے ہو کر بیٹھیں اور اس محفل میں ہر عمر کے لوگ شامل ہوں۔۔۔۔۔وہ سرا جو پاکستان کی سرحد سے جڑا ہے اب پرانا ہو چلا ہے ۔۔۔۔اگر اس سرے کو نئی نسل اپنے لہوسے سینچے گی تو ہی یہ ربطِ باہم قائم رہے گا۔۔۔۔۔۔مجھے یوں لگا کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں