ایویں ای معلومات ۔۔۔۔۔۔۔

ابھی اپنے شہر کے ڈاک خانے کا پتہ ڈھونڈھ رہا تھا، تو ویب سائٹ سے پتا چلا کہ ڈاک خانے کی ایک شاخ کوئکلی نامی سٹور کے اندر بھی کھولی گئی ہے، آپ سٹور کے اوقات میں اس دکان کے اندر موجود کاونٹر سے ڈاک بھیج اور وصول کر سکتے ہیں، اس سے پہلے آپ کے پارسل سیون الیون نامی انٹرنیشنل دکانوں سے وصول کرنے کی سہولت بھی دی گئی تھی، سیون الیون نامی یہ دکانیں اپنی زیادہ تر جگہوں پر چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہیں، یا ان کے اوقات کار باقی عام سٹورز سے کافی زیادہ ہوتے ہیں ، اس لئے اگر کسی کام میں اس طرح سے الجھے ہیں کہ ڈاک خانے جاکر کوئی پارسل یا کوئی خریدا ہوا سامان وصول نہیں کرسکتے تھے، یا آپ کسی خاص وقت میں گھر پر موجود نہیں تو کسی قریبی مصدقہ سیون الیون پر بھی منگوا سکتے ہیں، ابھی تھوڑے دن پہلے کسی ٹیلی فون کمپنی کے اشتہار کے ساتھ کچھ اس قسم کی مارکیٹنگ بھی کی گئی
تھی کہ اگر آپ ان دکانوں پر پارسل منگوائیں گے تو آپ سے ڈلیوری کی فیس نہیں لی جائے گی۔۔۔
تقریبا سال پہلے سے ڈنمارک کی ایک بڑی بنک نے نو کیش بنک کا سسٹم متعارف کروایا ہے(تاہم ابھی کیش دینے لینے والے بنک بھی موجود ہیں)، ہوسکتا ہے یہ سلسلہ پرانا ہو مگر میرے علم میں کچھ ایک سال سے آیا ہے، میں کچھ کیش لینے بنک گیا تو بنک  نے کہا نہ یہاں کیش لیا جاتا ہے نہ ہی دیا جاتا ہے۔ کیش صرف مشینوں سے نکالا جا سکتا ہے، اور مشینیوں میں ہی جمع کروایا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے میرے مشاہدے میں ہے بنک مختلف یوٹیلیٹی بل بھی جمع کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ اگر کوئی یوٹیلٹی بل بنک کے توسط سے بنک میں آکر جمع کروایا جائے تو اس پر فیس لگتی ہے جبکہ اگراس کو آن لائن جمع کروایا جائے تو مفت ہے۔

اوپر بیان کی گئی باتوں کی وضاحت کی ضرورت محسوس ہو تو آپ سوال کر سکتے ہیں۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں