دل والے ۔۔واہ کیا گھٹیا فلم ہے۔

بہت دیر تک سوچتا رہا کہ فلم کو ماٹھا لکھوں، لیکن فلم کے معیار پر گھٹیا کا لفظ ہی جچتا ہے۔۔۔۔شاہ رخ خان کی نئی فلم جو خان کی ہر فلم کی طرح خبروں میں تھی اور خبروں میں رہے گی۔ اور میرے گھٹیا کہنے سے اس کے بزنس پر بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔۔۔۔

فلم کی کہانی

محبت کرنے والی ایک جوڑی ، جس کے ملن میں رکاوٹ ایک اور محبت کرنے والی جوڑی ہے جو اب ایک دوسرے سے غلط فہمیوں کی بنیاد پر جدا کر دئے گئے۔

کہانی کے جھول

نجانے ایسا کیوں ہونے لگا ہے کہ فلم کا تانا بانا بالکل ہوا میں ہی بنا جانا لگا ہے، شاہ رخ جو ایک ڈان کا بیٹا تھا، اب گاڑیوں کی ایک ورکشاپ چلاتا ہے، انتہائی نیک دل، اور محبت کرنے والا ہے لیکن جہاں دشمن سے سامنا ہو تو کالی بن کر میدان میں اتر آتا ہے۔۔۔۔۔
شاہ رخ کا بھائی جو اپنے والد اور بھائی کے کریمنل کاموں سے بے خبر ہے  اور اس بات سے بھی بے خبر ہے کہ شاہ رخ اس کا سوتیلا بھائی ہے۔۔۔ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور وہ بھی کچھ اس ادا سے سے لڑکی کو لفٹ درکار ہے اس لڑکی کی سکوٹی خراب ہے، وہ لڑکی کو اس کے مقررہ وقت پر اس جگہ پہنچاتا ہے، بعد میں لڑکی اپنی سکوٹی ٹھیک کروانے اسی ورکشاپ پر لی آتی ہے  اور دونوں میں محبت ہو جاتی ہے۔۔۔۔لیکن یہ کہانی کچھ اتنے ماٹھے انداز میں بیان کی گئی ہے کہ ہر ہر سین کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے ۔۔۔۔واہ کیا گھٹیا فلم ہے۔


فلم پر تبصرہ

دوران سفر ہمارے ہوائی جہاز کے ہمسائے کے ٹیب میں پڑی یہ فلم میری وقت گذاری کا بہانا تھا، اس لئے مجبورا دیکھنا پڑی۔ اگر آپ کو کوئی مجبوری نہیں تو ہرگز یہ فلم نہ دیکھیں۔

ایک انتہائی ماٹھی سٹوری ، بہت اچھی کاسٹ اور رنگوں کے ساتھ آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہے، فلم کے ڈائیلاگ انتہائی بے جان اور بے اثر ہیں، اور فلم کی سچوئشنز انتہائی فضول ہیں۔ ۔۔۔دل تو یہ چاہتا تھا کہ اس فلم پر تبصرہ کرکے بھی وقت ضائع نہ کیا جاتا ، لیکن ہو سکتا ہے کہ تین چار منٹ یہاں اس بلاگ پر لگانے  سے اپنے دو تین گھنٹے بچانے میں کامیاب ہو جائیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں