پولیس کا ڈنڈا، بیوی کا پھندا، گیا کام سے بندہ

پولیس کا ڈنڈہ وہ ڈنڈہ ہے جو ڈن ڈنا ڈن کہیں بھی کسی بھی وقت ، کسی کے سر پر پر بج سکتا ہے ۔ آپ سو رہے ہوں یا جاگ رہے ہوں، آپ گھر میں ہوں یا باہرہوں، کسی موڑ پر ہوں یا چوک پر، کسی اشارے پر ہوں یا کسی کے اشارے پر، کسی کی گلی میں ہوں یا اپنے محلے میں، اگر کسی کا راج ہے تو وہ ہے پولیس کا ڈنڈہ۔
کون کہتا ہے کہ انصاف کی حکمرانی ہے، کون کہتا ہے کہ فوج کی حکومت ہے، کون کہتا ہے عوام کی حکومت ہے، یہاں تو بس ایک ہی حکومت ہے اور وہ ہے پولیس کا ڈنڈہ۔
کہتے ہیں جسے پولیس کا غم لاحق ہو جائےاس کو دنیا کے باقی غموں سے نجات مل جاتی ہے، پچھلے دنوں ہمارے ایک دوست اپنی بیوی کے ڈر سے یوں بدکے کہ تھانے جا کر دم لیاتب انہیں پولیس کے ڈنڈے کا ڈر بھی نہ رہا، لیکن حقیقت کچھ یوں تھی کہ نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں