اداس بہنوں کی چادر کے خوں فشاں پرزے ۔۔۔ضیعف ماوں کے آنسو ہر ایک موڑ پہ آج ۔۔۔۔مانگ رہے ہیں نفس نفس سے حساب۔۔۔۔۔۔۔اور کہاں رکے گا لہو کا یہ بے اماں سیلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارے یہ کون ہیں جو گھروں کو ویران کئے جاتے ہیں، اپنے مذہب کو سچ سمجھ کر دوسروں کی گردنیں مارنے والے وحشت گر کس بستی کے انسان ہیں۔۔۔۔کیا کوئی کتاب انہوں نے پڑھ رکھی ہے یا کوئی ایسا آسمانی حکم ان پر خاص اترا ہے جو بنا ملال ماوں کی جنتیں اجاڑتے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔۔کسی کی آنکھ کا نور، گھر کا پالنہار، بہنوں کا بھائی، بھائیوں کا بھائی۔۔۔کسی کا ہمسائیہ ، کسی کا دوست اس کا نام پڑھ کر زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے درندے کس ابدی زندگی کے خواہشمند ہیں۔۔۔۔۔۔۔افسوس صد افسوس کہ شیعیانِ علی کا قتل ہو رہا۔۔۔۔وہ لوگ جنہوں نے آنحضورﷺ کے گھرانے کی عظمت کو ہر دوسرے انسان کی عظمت سے افضل جانا۔۔۔۔۔اس محبت میں وہ جس مقام تک گئے ہو سکتا ہے کی کسی خاص مسلک کے ملا کو بھلا نہ لگے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی اہل بیت سے محبت ہم جیسے بہت سے لوگوں سے زیادہ ہے۔۔۔۔
ایک ڈھیر ہے کتابوں کا جو دشمنوں نے سنبھال رکھی ہیں کہ کس کتاب کی کس سطر کی رو سے دوسرے کو ان کے اپنے دائرہ اسلام سے باہر کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔لیکن ان لاکھوں دلائل کو کوئی نہیں دیکھتا جو ہم میں مماثلت رکھتے ہیں۔۔۔کوئی تو سوچے کہ کوئی ہماری باہمی محبت کے درپے ہو گیا ہے۔۔۔ایک ہی طرح کی واردات بار بار کروا کے وہ ہمیں اس بہکاوے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے کہ ہمارا دشمن ہمارا اپنا ہمسائیہ اور ہمارا اپنا بھائی ہے۔۔۔۔جب گھر میں جوان بھائی کی لاش پڑی ہو تو لوگ جس طرف انگلی اٹھائیں نگاہیں اسی کو مجرم سمجھتی ہیں۔۔۔۔۔۔بار بار کی وضاحت سے شک اور گہرا ہوا جاتا ہے۔۔۔۔۔
شیعیہ اور سنی کے چند اختلاف کی آڑ میں قتل و غارت کا کھیل کھیلنے والے ایسی ایسی دلیل جیب میں رکھتے ہیں جن سے کسی بھی سادہ لوح کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔
لیکن کیا کیا جائے اب بھی اکثریت خاموش ہے اور لگتا ہے تب تک رہے گی جب تک اپنے گھر کی دیوار تک ٹھیس نہیں پہنچتی۔۔۔۔سوچتا ہوں وہ کتنے نام ہیں جن کے ساتھ نام علی اور حسنین جڑا ہے۔۔۔۔لوگوں کے ناموں سے فرقہ جانچنے والے محمد اور علی کے نام کو جدا کرنے والے ہیں۔۔۔۔۔شاید وہ سمجھتے ہیں کہ اسطرح وہ شیعہ اور سنی کو آمنے سامنے لے آئیں گے۔۔۔۔۔اور اس مشکل وقت میں تحمل بردباری کا ثبوت نہ دیا گیا تو ہو سکتا ہے ان کہ یہ گھناونی چال کامیاب بھی ہو جائے۔۔۔۔ایسے میں ہم سبھی کو آگے آ کر اس فرق کو کم کرنا ہے اور ان مماثلتوں کو دیکھنا ہے جو ہم میں ہیں۔۔۔۔۔میں بہت حد تک مولانا اسحاق صاحب سے متفق ہوں، ان کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں