بول ٹی وی کا بول بالا ۔۔۔۔جلنے والے کا منہ کالا

لکھنے والی دنیا کے اکثر سورما لکھاری بول نامی بلا کے خلاف صف آرا سے دکھائی دیتے ہیں، زخم کسی کا دکھائی نہیں دیتا البتہ چیخیں سب کی سنائی دے رہی ہیں، حامد میر سے لیکر جاوید چوہدری تک ہر شخص پوچھتا پھرتا کہ لوگوں نے شعیب شیخ سے پوچھا کیوں نہیں کہ اتنے پیسے وہ دے گا کہاں سے؟ بی بی سی کے پاس بائیس اور بول کے پاس تیس سٹوڈیو کیسے آ گئے؟ ایپل سے بڑھ کر تنخواہ کیونکر آفر ہو گئی؟؟ نام نہاد بڑے پاکستانی چینلز کے پاس ایک ایک وڈیو وال ہے اور اس نے ہر ایک سٹوڈیو میں ایک وال لگا لی ہے؟؟؟؟
سب سے زیادہ ڈی ایس این جیز؟؟
سب سے بڑا آڈیٹوریم ؟؟
سپا ، فائیو سٹا میک اپ روم
فائیو سٹار ہوٹل ؟
ساری فیملی کی انشورنس؟؟
٭٭ایتھے صحافیاں نو ں کوئی دوسری دفعہ چاہ نہیں دیندا تے ساری فیملی دی انشورنس ای دے دیتی؟؟؟؟

مجھے ان باتوں کی بالکل خبر نہ تھی کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے لیول کا ٹی وی لانچ ہو رہا ہے، میرا خیال تھا کہ بس کچھ بڑا ہوگا، کچھ اچھے پیسے دے رہا ہو گا ۔۔۔۔اور بس لیکن ان کی آفرز اور ان کا سیٹ اپ دیکھ دل خوش ہوا کہ ہمارے پاکستانیوں نے درست سمت میں پیسہ خرچ کیا ہے۔دنیا میڈیا کے دم سے چل رہی ہے، ساری دنیا میں رائے کی تبدیلی کا موثر ترین ہتھیار میڈیا ہی ہے اور اگر کوئی پاکستانی ادارہ ساری دنیا کے میڈیا گروپس کے مقابل ایک ادارہ بنانے جا رہا ہے تو ہمارا رویہ آپ کے سامنے ہے۔۔۔
اور باقی حق حلال کے پیسوں سے بنائی سلطنتوں اور دنیا میں بسنے والے ان چوبداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنا منہ بند   رکھو۔۔۔۔۔کاروبار کی دنیا میں ضابطے ہوتے ہیں، اخلاقیات ہوتی ہیں، نفع اور نقصان ہوتا ہے، جذباتی آہ وبکا نہیں اور لفظوں کے سنہری سفوف کے پیچھے دنیا کے آنکھیں چند لمحوں کے لئے چندھیائی ضرور سکتی ہیں، اندھی نہیں کی جا سکتی۔۔۔۔۔
کیا ایپل ، مائیکروسوفٹ ایسی کمپنیاں پرائیویٹ جیلوں کو چلانے کے اپنا منافع صرف نہیں کرتی؟؟
لاکھوں کمپنیاں، جوے سے مشابہہ کاموں میں انویسٹ نہیں کرتیں؟ آف شور انویسٹمنٹ کرنے والوں کی کہانیوں سے کون واقف نہیں؟؟؟
کیا دنیا کے میڈیا ہاوسز سچ بولنے والے، پاک صاف سچے پکے مسلمانوں کے بنائے ہوئے ہیں؟؟؟کیا سود شراب کے سر پر چلنے والے ممالک سے چندہ لیکر ہمارے ملک کی اکانومی کو سہارا نہیں دیا جاتا۔۔۔۔۔

اور آج ہمارا پاکستان پرو ایکٹو ہو کر بول کی مخالفت پر اتر آیا ہے۔۔۔۔۔جس ملک کا صدر دس فیصد کمیشن لیکر سودے بازیاں کرتا آیا ہو، جس کے کاروباری پاکستان کے بڑے ٹی وی چنیل پر بیٹھ کر کہیں۔۔۔۔تم دو روپے کا کاروبار کر کے دکھاو۔۔۔۔تمہیں پتا چلے کہ پاکستان کا سکہ رائج الوقت کیا ہے؟؟؟؟وہاں لوگوں کوایک جھوٹے سچ سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

سچ کہوں تو مجھے بول کے سیٹ اپ کا سن کر بے پناہ مسرت ہوئی اور میری دعا کہ اس طرح کا سیٹ اپ پاکستان میں آئے اور چلے۔۔۔۔۔
سوال اٹھانا تب بنتا ہے کہ جب بول جو وعدے کرے وہ پورے نہ کرے ۔۔۔۔۔اور ان کا کاروبار حلال اور حرام جیسا بھی ہے، وہ غریب ملکوں کو اسلحہ بیچ کر لڑائی نہیں کرواتے۔۔۔۔
مزے کی بات یہ ہے بول کے کاروبار سے متعلق میری معلومات واجبی سی ہیں، وہ جو بھی کرتے ہیں، جب بھی وہ کسی اور کام میں ہاتھ ڈالیں گے تو نوکری کرنے والے اس نوکری اور پروفیشن کے سکوپ کے متعلق سوچیں گے ، نا کہ پوچھیں گے کہ سیٹھ صاحب نوکری کا اشتہار تو آپ نے دے دیا اب یہ بتائیں کہ آپ کی کمائی حلال کی ہے بھی کہ نہیں۔۔۔۔۔تف ہی ایسی دلیل پر۔۔۔۔


یہ جو کسوٹی چوہدری جاوید نے لوگوں کے لئے بنائی ہے اس پر پاکستان کے کتنے ادارے اترتے ہیں؟ کیا ایکسپریس اور جیو میں کام کرنے والے پہلے سوال پوچھتے ہیں کہ ان کے دادا بابا نے اتنی کمائی کیسی کی؟؟؟

3 تبصرے:

  1. Looks like you are a fake degree holder too
    May God give you enough conscience and brains so you can make a little bit difference between good and evil
    meem-ain

    جواب دیںحذف کریں
  2. I came back b/c this is hilarious reasoning that you have come up with!!!!! You are trying to promote meritless system in society. You are trying to say its ok to have a fake degree holder occupying a position rather than a worthy candidate who wasted his youth, time and hard work to get a piece of paper that you can just go out and buy in a few days without breaking a sweat. It comes out of no surprise why pakistan can't progress because we have supporters for cheaters. It's alright to promote dishonesty, deception & laziness just to have a luscious media setup. WoW!!! What a fabulous bargain! May God Help Us!
    meem-ain

    جواب دیںحذف کریں
  3. میرے پیارے بے شکل و بے نام بھائی ۔۔۔۔جس سوسائٹی میں میرٹ ہو ہی نہ اس میں اس میں کیا جعلی اور کیا اصلی، ، دوسری بات یہ کہ آن لائن کورسز اور ڈگریز کا کاروبار ساری دنیا میں اس طرح ہوتا ہے، ۔۔۔۔۔میرا موقف یہ ہے کہ اگر سلطانہ ڈاکو کچھ غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہے تو ہونے دو، بول ٹی کا بول بالا۔۔۔۔۔اتنے بڑے سیٹ اپ کو کیا ضائع کردیا جائے گا۔۔۔کہ یہ کمائی حرام کی تھی۔۔۔۔۔شاید میں کچھ سمجھا پاہا ہوں ہوں آپ کو۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ پیار محبت سے سمجھنا چاہیں۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں